ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ماروکیری شیوشانتکا پرمیشوری ہائی اسکول کی گولڈن جوبلی : تعلقہ سطح پر طلبا کے لئے  گیت کاری مقابلہ کا افتتاح

ماروکیری شیوشانتکا پرمیشوری ہائی اسکول کی گولڈن جوبلی : تعلقہ سطح پر طلبا کے لئے  گیت کاری مقابلہ کا افتتاح

Thu, 02 Feb 2017 17:29:33    S.O. News Service

بھٹکل:2/فروری    (ایس او نیوز) ماروکیری کی شری شیو شانتکا پرمیشوری ہائی اسکول کے طلائی (گولڈن )تقریب کے موقع پر تعلقہ سطح پر ہائی اسکول طلبا کے لئے منعقدہ بھاوگیت اور جانپد گیت مقابلے کا تعلقہ کے ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے افتتاح کیا۔

خطاب میں ماروکیری جیسے دیہی علاقے میں 50سال پہلے تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے خانگی تعلیمی ادارے کی بنیاد ڈالنے کو یاد کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت  پیش کی۔ طلبا سے مخاطب ہوکر کہاکہ موجودہ دنیا ایک مسابقاتی میدان ہے کتاب کی حد تک نہ رہیں بلکہ ہر مضمون پر مہار ت حاصل کرنے کی صلاح دی۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر شری کنٹھ وی ہیبار نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ دیہی علاقے کی ایک اسکول میں طلبا کے لئے ثقافتی مقابلہ جات کا اہتمام کرنا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے گولڈ ن جوبلی کے موقع پر منعقد ہونے والے مختلف پروگرامات کو والدین ، عوام اور ابنائے قدیم سے تعاون کی اپیل کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے آنند ہیبار نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں موجود تعلیمی نگراں کار ایس پی بھٹ  اورناگراج ہیگڈے نے خطاب کیا۔ ڈائس پر لیلا آنند ہیبار ، اننت ہیبار، گجانن ہیبار اور بندر ہائی اسکول کے صدر مدرس وی جی اودھانی موجود تھے۔ صدر مدرس پی ٹی چوہان نے استقبال کیا۔ استاد موہن نے نظامت کی۔ استاد ایس این اپادھیا نے شکریہ اداکیا۔

گیت مقابلے میں فاطمہ فاروق اور نینا اول 

بھاؤگیت اور جانپد گیت مقابلہ میں تعلقہ کے مختلف ہائی اسکول سے کئی طلبا شریک ہوئے ۔ بھاؤگیت میں سینٹ تھامس ہائی اسکول شرالی کی طالبہ  نینا ایل نائک نے اول، ایس پی ہائی اسکول ماروکیری کے گوریش جی ہیگڈ ے نے دوم اور نیو انگلش ہائی اسکول کی شریا ہیبار نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح جانپد گیت مقابلے میں انجمن گرلز ہائی اسکول کی طالبہ فاطمہ فاروق اول، سینٹ تھامس ہائی اسکول شرالی کی دھن لکشمی موگیر دوم اور ایس پی ہائی اسکول ماروکیری کی اشوینی ہیبار نے سوم مقام حاصل کیا ہے۔ 


Share: